راولپنڈی شہر وچھانی میں پانی کی قلت اورگیس کی سپلائی میں تعطل

راولپنڈی(محبوب صا.بر/جنرل رپورٹر) راولپنڈی شہر وچھانی کے علاقوں میں پانی کی قلت اورگیس کی سپلائی میں تعطل اور کم پر یشر نے شہریوں کو مشکلات میں جکڑ رکھا ہے  جو صبح سے شام تک مسائل میں پھنسے رہتے ہیں، گیس حکام کو شکایات کے با وجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، گرمی کے اس موسم میں جہاں پانی کی قلت نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے وہاں پر گیس کی بندش اور کم پریشر نے مزید مسائل کھڑے کر دیئے ہیں، شہر و چھانی کے علاقون ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، ڈھوک سیداں، ڈھوک جمعہ،مبارک لین،ڈیفنس روڈ،ڈھوک کلہور، سمیت ودیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا کئی علاقوں میں تو گیس آتی ہی نہیں شہری سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، اسی طرح پینے کا پانی بھی کم ملتا ہے سرکاری سپلائی لائن بھی کئی کئی دن بند رہتی ہے، مکینوں نے گھروں میں سپلائی لائنوں کے ساتھ پانی کی غیر قانونی موٹریں لگا رکھی ہیں جو سارا سار دن چلتی رہتی ہیں جن سے پانی حاصل کیا جا تا ہے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ساری صورت حال کو نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن