راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)معروف مذہبی و سماجی شخصت صاحبزادہ مشتاق احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دن منانا اور باقی دن حسین کو اپنانا ہوگا حسین کا ضابطہ اخلاق اتحاد ، یزید کا فساد تھا ۔حسین نے وفا کو یزید نے جفا کو پر وموٹ کیا۔ محرم الحرام کا ماہ مبارک تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے ہمیں حسین کا دن منانے کے ساتھ اس کو اپنانا بھی ہو گا۔ احترام محرم میں تمام مسالک مشترکہ نظریہ پر متحد ہو جائیں،تو فروعی اختلافات کا گہن اسلام کے حسن داغ دار نہیں کر سکے گا ۔نوسہ رسول ﷺ نے جان دے کر اسلام کی کشتی کو بچا لیا ۔طاقت حق نہیں ، حق طاقت ہوتی ہے ۔حسین حق پر تھا ۔ زندہ وہ نہیں ، جس کے جسم میں جان ہو ،زندہ وہ بھی ہو تا ہے ، جو اپنی جان راہ حق پر قربان کر دے حسین سے پیار کرنے والے ظالموں سے ڈرا نہیں کرتے
احترام محرم میں تمام مسالک مشترکہ نظریہ پر متحد ہو جائیں،مشتاق احمد اعوان
Jul 13, 2024