راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ادوار مسلم حکمرانوں اور عام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ان دونوں عظیم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیوں سے ہمیں عدل، انصاف، شجاعت اور قربانی کے بہترین عملی نمونے ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم ایم ایس او ضلع راولپنڈی فاروق معاویہ، ناظم عمومی ایم ایس او ضلع راولپنڈی اسامہ حنیف، ناظم اطلاعات محمد جنید و ناظم کالج سرکل شعیب اسلم نے ایک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں اسلام کی عظیم فتوحات ہوئیں اور عدل و انصاف کی ایسی مثالیں قائم ہوئیں جو آج بھی مسلم حکمرانوں کے لئے نمونہ ہیں۔سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اور شجاعت کربلا کے میدان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر اسلام کی حقانیت اور عدل و انصاف کا پرچم بلند رکھا۔ ۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس عنوان پر میڈیا فورمز سمیت تعلیمی اداروں میں بھی دروس قرآن و تربیتی نشستوں کا انعقاد کر رہی ہے ناظم اطلاعات ایم ایس او ضلع راولپنڈی محمد جنید نے کہا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی زندگیوں کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم مختلف پروگرامز کا انعقاد کر تے ہیں۔