راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما و اکابرین کا کاروان امن جامع مسجد پیر بخش رضویہ غازی آباد پہنچ گیا،امن کاروان میں ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس ڈی پی او کینٹ سیمت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، کاروان امن میں صاحبزادہ عثمان غنی، مولانا قاضی عبدالرشید،حافظ محمد اقبال رضوی،سید زاہد کاظمی ،قاضی عبدالشکور الہی، شوکت عباس جعفری،سید فراز شاہ، حاجی ظفر اقبال، صاحبزادہ یاسر اقبال، رضا المصطفی نورانی،سید اشتیاق حسین شاہ،عامر بشیربٹ، زاہد حسین کاظمی سمیت دیگر جید علما کرام شامل تھے،اس موقع پر علما کرام کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے،مل لکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہے، ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے،محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کییجارہیہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکرمحرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضا کے قیام کو یقینی بنائیں گےمحرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی،راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے،آخر میں ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی.