راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہر اور کینٹ کے علاقوں میں جمعہ کی صبح طوفانی بارش کے دوران راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان رضوی کی ہدائت پر ٹیمیں نکاسی آب کیلئے متحرک رہیں انہوں نے حکم دیا کہ کسی بھی مقام پر بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے سی ای او سید علی عرفان رضوی نے کہا کہ شاہراہوں اور گلیوں میں جمع شدہ شدہ پانی فوری نکالنے کے اقدامات کئے جائیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈنے کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں بارشوں کی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں
طوفانی بارش ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا
Jul 13, 2024