غلام علی خان کی حافظ یاسر جنجوعہ ایڈوکیٹ ، بلال مغل ایڈوکیٹ سے ملاقات

Jul 13, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے سینئر قانون دان رہنما عوامی تحریک حافظ یاسر جنجوعہ ایڈوکیٹ ، بلال مغل ایڈوکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اور سفاکانہ اضافہ کے خلاف رٹ سے متعلق قانونی مشاورت کی گئی ، صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان نے یاسر جنجوعہ ایڈوکیٹ، بلال مغل ایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،اگست میں عوام بجلی کے بلوں سے مزید بلبلا اٹھیں گے ۔ انہوں نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اور سفاکانہ اضافہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے عوامی تحریک لائرز فورم کے وکلا کے ساتھ قانونی مشاورت کی

مزیدخبریں