راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی خالد یامین ستی نے کہا کہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے پی او ایس سسٹم کی انسٹالیشن نہایت ضروری ہے۔راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹررز،سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان کی کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ ملک ہمارا ہے جسے ہم سب نے مل کر سنوارنا ہے،امید کرتے ہیں کہ آگاہی سیمینارز کے انعقاد میں راولپنڈی ریسٹورنٹس ،کیٹررز،سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی معاونت کرے گی۔ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی خالد یامین ستی کی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز راولپنڈی ریسٹورنٹس، کیٹرز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری کی سربراہی میں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی خالد یامین ستی اور ایڈیشنل کمشنر صائمہ یونس سے اہم ملاقات کی گئی۔ ان کے ہمراہ چیئرمین ممتاز احمد، جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر، نائب صدر ندیم کیانی، ایگزیکٹو ممبر شاکر شریف اور چوہدری عرفان مصطفی موجود تھے