21جولائی کو ضیاء الامت سیمینارمنعقدہوگا،پیرعبدالرحمن شاہ الازہری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) 21جولائی بروزاتوار دن 1تا5بجے الکرم فرینڈز راولپنڈی کے زیراہتمام ضیاء الامت جسٹس پیر محمدکرم شاہ الازہری کی دینی،ملی و عملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضیاء الامت سیمینار کاانعقادنجی ہوٹل بالمقابل لیاقت باغ میں کیاجائے گا،پیرعبدالرحمن شاہ الازہری کے مطابق سیمینار میں ملک کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات شرکت کرکے پیر محمدکرم شاہ الازہری کی دینی،ملی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرینگی،انہوں نے کہا کہ پیر محمدکرم شاہ الازہری کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن