ویسٹریج پولیس نے عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، زمردسلطان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی تھانہ ویسٹریج راولپنڈی کینٹ زمردسلطان نے کہا ہے کہ امن و امان کاقیام اولین ترجیح ہے ،میں پولیس کے اعلی حکام کاشکرگزارہوں جنہوں نے مجھے امن کمیٹی کاچیئرمین بنایااور مجھ پراعتماد کااظہارکیاانشاء اللہ عوام کی بھی مجھ سے جو توقعات ہیں ان پرپورا اترنے کی کوشش کرونگا،امن کمیٹی کے جو بنیادی مقاصد ہیں ان پر پورااترنے کی کوشش کروں گا ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے اہلی علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،زمردسلطان نے کہا کہ اس وقت ملک کو سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ملک میں امن و امان کاقیام ہے ویسٹریج پولیس نے عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں آئندہ بھی ہماری کوشش ہے کہ پولیس اورعوام میں باہمی اعتماد کا رشتہ مضبوط بناکر علاقے کو امن کاگہوارہ بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن