راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک(سیکنڈ اینول2024 (دہم پارٹ ٹو/ کمپوزٹ20 اگست 2024 سے شروع ہو گا بورڈ ہذا نے آن لائن داخلہ فارمز بمعہ امتحانی فیس /ہارڈ کاپی/ کٹ لسٹ کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ22 جولائی2024،دو گناہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ26 جولائی2024،تین گناہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ31 جولائی 2024،تین گناہ فیس اور مبلغ دو سو روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ آخری تاریخ 5 اگست 2024 مقرر کی گئی ہے۔
میٹرک دہم پارٹ ٹو/ کمپوزٹ امتحان20 اگست سے شروع ہو گا
Jul 13, 2024