عوام کا خون نچوڑنے والوں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہئے، محمد کاشف چوہدری 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہ آپریشن عزم استحکام کی طرز پر ایک آپریشن عوام کا خون نچوڑنے والوں کے خلاف بھی ہونا چاہئے  بیان میں انہوں نے کہا کہ ان نام نہاد لیڈروں اور حکومتیں کرنے والوں کیخلاف بھی جنہوں نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک عوام کو سوائے مایوسیاں دینے اور اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں سے پہلے ہی عوام پریشان حال ہیں ایسے میں گھریلو اور کمرشل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ اور 200سے 1250روپے فکسڈ چارجز لگاکر عوام کا کچومر نکال دیا گیا ہے، کٹھ پتلی حکومت کے جعلی نمائندے اپنے آقاوں کی ناراضگی سے اس قدر ڈر رہے ہیں کہ انہیں منانے کے لئے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں ان نا اہلوں اور نالائقوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے لہذا مقتدر قوتیں ہی پاکستانیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے کردار ادا کریں اور اگر پھر بھی ٹیکسز کی بھرمار اور بجلی گیس کی قیمتوں کو کم سے کم نہیں کیاجاتا تو عوام کو اپنے حق کے لئے باہر نکلنا پڑے گا ۔

ای پیپر دی نیشن