گوجرخان (نامہ نگار)سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف گوجرخان کے تحصیل صدر خان شہزادہ خان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انفارمیشن سیکرٹری شمالی پنجاب فرخ محمود سیال نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ریلی نکالی جو مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی شہزادہ خان کی رہائش گاہ پر پہنچی اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فرخ محمود سیال اور خان شہزادہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جس سے حق سچ کی جیت ہوئی ہے بہت جلد عمران خان بھی عوام کے درمیان موجود ہونگے تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر خواجہ اسلم،کاشف وارثی، لالہ نبی خان،وہاب سیٹھی،وسیم جٹ، غنی خان،راجہ یاسرکرسال، جی ایم خان،چوہدری سیماب،تاج خان، حمیدخان، اصغر خان ،ندیم خان ودیگر بھی موجود تھے ۔