بیوی نے اپنی بیٹی سے چھیڑچھاڑ کا الزام اپنے ہی خاوند پر لگا دیا

کلر سیداں (نامہ نگار)بیوی نے اپنی بیٹی سے چھیڑچھاڑ کا الزام اپنے ہی خاوند پر لگا دیا۔ زوجہ وقار احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ وقار احمد سکنہ آزاد کشمیر سے میری شادی 13سال قبل ہوئی تھی۔ گزشتہ شام میں گھر واپس آئی تو میرا خاوند بیٹی حسنہ نور سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا میں نے شور وویلا کیا تو وہ بھاگ گیا۔میری بیٹی سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کی گئی خاتون نے بیٹی کا میڈیکل چیک اپ کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن