سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے تن مردہ میں جان ڈال دی

Jul 13, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی نشستوں کو سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے اکثریتی فیصلے نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کے تن مردہ میں جان ڈال دی عدالتی فیصلے کے بڑے دوررس اثرات مرتب ہوں گے جو 8 فروری کے انتخابات اور نتائج پر بھی اپنے اثرات مرتب کر سکتے ہیں پی ٹی آئی جس کے امیدواروں نے اپنے پارٹی نشان پر الیکشن ہی نہ لڑا سپریم کورٹ نے خصوصی نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کی بیساکھیوں پر کھڑی مسلم لیگ ن کی حکومت کے لیئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس سے نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ شہباز شریف کی حکومت مزید جتنا بھی وقت برقرار رہے گی اس کا تمام تر اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے جو جب چاہیں اپنی بیساکھیاں کھینچ کر شہباز شریف کی حکومت کا دھڑن تختہ کر سکتے ہیں بجلی کے نرخوں میں ہر دوسرے تیسرے روز اضافے کا قوم کو زہر پلانے والے شہباز شریف کی اپنی حکومت خطرات میں گرنے جا رہی ہے اور مسلم لیگ ن کا اونٹ رفتہ رفتہ پہاڑ تلے دبنا شروع ہو سکتا ہے۔جس کے نہ صرف ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لیئے گھمبیر صورتحال بھی جنم لے سکتی ہے جو عوامی حمایت سے محروم مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر بند گلی میں دھکیل سکتی ہے جس کی ساری ذمہ داری میاں شہباز شریف کے ہی سر ہو گی۔

مزیدخبریں