کہوٹہ (نامہ نگار)کہوٹہ شہر سے تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں شہر کے ہر چوک اور بازاروں میں تاجروں نے سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے جب کہ مٹور روڈ بوہڑ بازار مین بازار مچھلی چوک پنجاڑچوک میلاد چوک میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہو گئے ہیں سڑکوں پر سوزوکیاں پیک اپ رکشے کیری ڈبے سارا دن کھڑے رہتے ہیں مٹورروڈ سڑکوں کے دونوں سائیڈ پر پرائیویٹ گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں جن سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے دن کے وقت ان سڑکوں پر گاڑیاں تو کیا عوام کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے مگر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے ان خیالات کا اظہار انچارج مرکزی آفس راجہ نمبردار خالد جنجوعہ نے ن نمائندہ نوائے وقت کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر مین سڑک پر سبزی فروٹ کے ٹھیے قائم ہو گئے ہیں میلاد چوک سے نیشنل بنک تک سڑک کے دونوں سائیڈ پر ٹھیے ریڑیاں لگ گئی ہیںجس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ٹی ایم او مخدوم بلال تحصیلدار ڈی ایس پی ایس ایچ او گزرتے رہتے ہیں مگر ان آفیسر میں نے کھبی توجہ نہ دی ان غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ہمت نہ کی معلوم نہیں ۔
کہوٹہ سے تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں
Jul 13, 2024