کھنڈہ (نامہ نگار)علاقہ جندال,حکومتی ریلیف کے دعوے آہستہ آہستہ ختم ہونے لگے روٹی سستی آٹا مہنگا گیس کے ریٹ آسمانوں پر کاریگروں نے بھی ریٹ بڑھادئیے نان بائیوں کی دہائیاں حکومت روٹی ضرور سستی کرے لیکن سستا آٹا گیس بجلی بھی فراہم کرے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی تندور ڈیلروں کے مقروض ہونے لگیوزیر اعلی پنجاب ہم پر رحم کریں حکومت پنجاب کی سستی روٹی سکیم کو عوام نے سراہا ہے لیکن نان بائی و ہوٹل مالکان حکومتی طرز عمل سے سخت نالاں ہیں نان بائیوں کا کہنا تھا کہ 3400 روپے والا آٹے کا تھیلا ڈیلروں نے 1000 روپے مہنگا کردیا جبکہ سوئی گیس کی عدم دستیابی ایک الگ مسئلہ ہے گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے اضافہ کیا گیا بجلی کے ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق 14 روپے کی روٹی فروخت کی جائے ایسے حالات میں ہم کہاں جائیں ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سستی روٹی کی فراہمی کے بنیادی سستی روٹی ضرور فراہم کریں لیکن گیس تندوروں کو سبسڈی دی جائے آئے روز کے جرمانوں سے نجات اور بجلی گیس کے نرخ بھی کم کیے جائیں۔
علاقہ جندال میں حکومتی ریلیف کے دعوے آہستہ آہستہ ختم ہونے لگے
Jul 13, 2024