ایم سی کلرسیداں کی ناقص کارکردگی،مرکزی شاہراہ گندے پانی کے جوہڑ میں بدل گئی

Jul 13, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)ایم سی کلرسیداں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت، واٹر سپلائی کا والو لیک اور سیوریج بلاک مرکزی شاہراہ گندے پانی کے جوہڑ میں بدل گئی۔ بلدیہ شہر کی اکلوتی سڑک پر پانی کی لیکج روکنے میں برستور ناکام ہے بھاری مالیت کا قیمتی پانی دن رات ضا ئع ہوتا ہے پانی کے مسلسل اخراج نے سڑک پر غلاظت بھرے جوہڑ کی  شکل اختیار کر لی مگر بلدیہ کلرسیداں اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں مسلسل ناکام ہے  شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزیدخبریں