مٹھیال (نامہ نگار) تھانہ جنڈ کی حدود جنڈ شہر محلہ ساغرآباد میں دن دیہاڑے بھائی نے بہن اور بہنوئی کو گولیاں مارکر قتل کردیامقتولہ آمنہ شہزادی نے 4ماہ قبل محمد کاشف سے پسند کی شادی کی تھی جس کا اسکے بھائی ملزم امجدشہزاد ولدعزت خان کو رنج تھا جس نے موقع ملتے ہی بہن اور بہنوئی کو گولیاں مارکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتا ل جنڈ منتقل کردیا گیاپولیس نیمقتول کاشف کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کا والد پنجاب پولیس میں ملازم ہے۔
مٹھیال،دن دیہاڑے غیرت کے نام پر بھائی نے بہن،بہنوئی کو قتل کردیا
Jul 13, 2024