فتح جنگ(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی کارکن معروف سماجی رہنما ملک محمد ریاض کی ختم چہلم کی تقریب انکے برادر اصغر سینئر ہیڈ ماسٹر ملک محمد مسکین اور صاحبزادوں ملک محمد علی اور عادل علی کی زیر نگرانی علی گرائمر سکول میں ہوئی ختم چہلم کی محفل میں قرآن خوانی کے بعد شہر کے معروف ثنا خوان حاجی داد تابش،رضوان مغل،محمد علی رضا،عا قب ،ز ین ظہور نے آقا کریم ؐ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر غلام یاسین اطہر نے سرانجام دئیے دعائیہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے سید عقیل حیدر ہمدانی آف دھولر نے خطاب کیا اس موقع پر گورنر پنجاب کے صاحبزادے سردار فیضان حیدر خان، سردا رفرحت عباس پھتی خان ،مفتی عرفان القادری،صدر بار حاجی عبد الناصر جمال ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ،مولانا اجمل خان قادر ی،علامہ مقصود اعوان،سردار تیمور حسن خان ایڈوو کیٹ ،سردار طار ق ا نیس گگن ،محمد سلیم احمد سلیمی،مبشر عطاری ،طارق ایم قادری،سیدفرحت عباس شاہ،عبدالجبار جباری ،ملک رفاقت اعوان،طاہر اقبال طاہری،ملک سعا د ت اعوان،نو جوان صحافی عمر حسن ،حسنات خان بسا ل ،نعیم جاوید ایم سی،حاجی ساجد محمود خادم دربار ،ملک شفیق عزیز ،چوہدری افضال، احمد علی،فراز ا فضل واپڈہ،بابو خالدپرویز،پرنسپل نسیم صدیقی،کرنل ریٹائرڈ اعجاز،ملک محمد یوسف پارک ٹان،رفیق عزیز،ملک غلام صابر مسعود،خرم خان سٹیشن ماسٹر،منظر بشیر،حاجی شیخ محمد یونس،بابر رمضان،انوار احمد ،وقار احمد،منیر شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان تاجروں اور ان کے دوست احباب نے شرکت کی سید عقیل حید ر ہمدانی نے کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کی اولاد ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعدان کی بخشش مغفرت اور درجات کی بلندی کا ذریعہ بنتی ہے، اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا محرم الحرام کی نسبت سے امام عالی مقام امام حسین نے دین اسلام کی بقا کیلئے اپنے خاندان کی قربانی دی اللہ کے رسول ؐ نے تبلیغ کیلئے اجرت طلب نہیں کی سوائے اس کے ان کی اہل بیت سے محبت و مودت رکھی جائے ڈاکٹر غلام یاسین اطہر نے ملک محمد ریاض کی سیاس و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب پرور اور غریبوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے ان کی سیاسی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا علامہ مقصود اعوان نے اجتماعی دعا کرائی۔