مخصوص نشستوں کی بحالی،عدالتی فیصلے کیخلاف  لیگی  کارکنا ن کا احتجاج

 فتح جنگ(نامہ نگار) سپریم کورٹ میں مخصوس نشستوں کے فیصلے کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور عدالتی فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین کی قیادت سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان،صدر سردار قدیر خان صدکال اور لائرز فورم کے ملک سعید ایڈووکیٹ،سٹی صدر حاجی چوہدری ظہور احمد،حاجی ذوالفقار علی بلوچ کر رہے تھے لیگی کارکنوں نے مین چوک پہنچ کر نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ سے سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان،ملک سعید اعوان ایڈووکیٹ اور سردار قدیر خان صدکال نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ملکی ترقی و خوشحالی کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ن لیگ کی حکومت پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر چکی ہے سعودی عرب چین سمیت دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتے ہیں بہت سے معاہدے بھی ہو چکے ہیں انھو ں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے اس فیصلے سے ملک میں ایک بار سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا معاشی ترقی کا پہیہ رک جائے گا انھوں نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سیاسی استحکام کے خلاف ہے جس سے جمہوریت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن