جہلم(نامہ نگار)جہلم میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی آشیرباد پر شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے اکرم شہید پارک کے سامنے بلدیہ کی جگہ پر خود بلدیہ والوں نے تجاوزات کرا رکھے ہیں اور سجی والوں سے روانہ کی بنیاد پر نزرانہ وصول کر رہے ہیں شاندار چو ک،ریلوے روڈ،تحصیل روڈ،سول لائن روڈ،قبر ستا ن روڈ،جادہ مشین محلہ روڈ،چونگی نمبر پانچ،محمدی چو ک ،کچہری روڈ اور مین بازار سے گزرنا ناممکن ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے تمام چوک چورا ہو ں سڑکوں اور بازاروں میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اپنی اپنی پسند کے لوگوں سے ملی بھگت کرکے ناجائز تجاوزات قائم کروا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں ایمبولینس اور دیگر امدادی گاڑیوں اور عام عوام کا گزرنا نا ممکن ہوچکا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے نوٹس لیکر تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔