بہارہ کہو( نامہ نگار ) فیڈرل تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسو یں کے سالانہ امتحانات میں کرلوٹ ریزیڈنشل کا لج 100فیصد نتائج پر تعلیمی و تدریسی حلقوں نے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر نثار احمدچوہدری ، پرنسپل کا مران رشید اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ میٹرک میں ہادیہ اسلم نے 1015مارکس (92فی صد) لے کر پہلی پوزیشن جبکہ ہاسٹل بوائے ساحل کیانی 1012 دوسری ،کرلوٹ گاں کی نتاشا ایمان نے 1000 تیسری ، بلوچستان کے ہاسٹل بوائے عادل خان نے 973 مارکس لے کر چوتھی اور ملتان کے ہاسٹل بوائے شماز حسین نے 971 مارکس لے کر پانچویں پوزیشن پہ ر ے ۔ ہاشم احمد عباسی 965 ،محمد خضر طاہر 955 ، سمیع اللہ 947، ذوالقرنین 944 ثنا ء بی بی 943،محمد تسیم 939 ، راجہ حسن سلطان 937 اور حسن رشید 930 مارکس کے ساتھ نمایاں رہے، نویں کلاس میںپروفیسر کامران رشید کی صاحبزادی امیمہ رشید 520مارکس لے کر اول پوزیشن حاصل کی ، کرلوٹ گاں کے فرقان خان514 دوم اورنور العین 502 تیسری پوزیشن پر رہے۔ نمایاں سٹوڈنٹس میں ہاسٹل سٹوڈنٹ خیام عابد 498 ،سجاول فاطمہ نور 481،محمد معاذ شامی 475 ، مفتاح الدین 465، عمر اکمل457 ،عائشہ وسیم 457، محمد عبداللہ عامر 453،آمنہ وقاص 453 اور مناحل فاطمہ 450 شامل تھے ۔