اٹک(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنراٹک رائو عاطف رضا نے کہا ہے کہ عوام الناس ڈینگی مچھرکے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق پرعمل درآمدیقینی بنائیں تاکہ اس وباپرموثرطورقابوپایاجاسکے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں اے ڈ ی سی جی انیل سعید،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل،ڈی ایچ اوڈاکٹرکاشف حسین، دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے، محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی، بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہے ہیں، اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔