اسلام آباد ( میگزین رپورٹ ) عشق و وابستگی کے دئیے روز اول سے روشن ہوتے رہے مگر میدان کربلا میں خدا کی رضا اور دین مبین کے تحفظ کے لیے جو چراغ نواسہ رسول نے اپنے خاندان اور جانثاروں کے لہو سے روشن کئے اس کی مثال صبح قیامت تک زمانہ اور اہل زمانہ دینے سے قاصر رہے گا۔ محرم کے حوالے سیمینار میںچیئرمین رفیق حجاج کمیٹی پاکستان بابو عمران قریشی ' سینئر ممبر ضلعی امن کمیٹی وصدر ایپسیما تحصیل راولپنڈی راجہ محمد وسیم سیفی، چیئرمین ٹیپو سلطان فاؤنڈیشن طارق شہزاد چوہدری اور وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحب زادہ سمیع اللہ حسینی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسوہ حسینی کو شامل کرلیں تو ہمارے انفرادی واجتماعی مسائل ختم ہوسکتے ہیں صاحب زادہ سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ محرم الحرام مظلوم کو حق کی روشنی دیتا رہے گا جس نے خود کو اور اپنی مرضی کو رضائے الٰہی کے تابع کرلیا جیت اور نصرت اس کی ہے محرم الحرام صبر امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔
واقعہ کربلا مظلوم اقوام کو صبح قیامت تک حق کی روشنی دیتا رہے گا
Jul 13, 2024