42 شہروں تک تاجر دوست سکیم کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے، نعیم میر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت،لاہور ،کراچی ، پشاور ، راولپنڈی اور کوئٹہ کے بعد  اب 42 شہروں تک تاجر دوست سکیم کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے ۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روزریجنل ٹیکس آفس لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تاجر تنظیموں سے مشاروت کا سلسلہ جاری ھے ،42 شہروں کے لئے تاجر دوست سکیم کے مجوزہ ایڈوانس ٹیکس ٹیبل کو جاری کیا گیا ھے۔تاجر دوست سکیم میں شامل تمام اضلاع میں ریٹیلرز سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا ، جو ایڈجسٹ ایبل ھوگا ، ایڈاونس ٹیکس ٹیبل بناتے وقت پسماندہ، درمیانے اور پوش علاقوں کی درجہ بندی کی گئی اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ھے کہ ٹیکس کا نفاذ منصفانہ ھو ، نعیم میر نے بتایا کہ ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر مشاورت کے لیے 17ریجنل ٹیکس آفسز میں 42 شہروں کے تاجر نمائندگان سے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کی گئی ،  تاجر نمائندوں کے ساتھ اجلاس صبح11 بجے شروع ہوا اور 4 بجے سہ پہر اختتام پذیر ہوا تاجر نمائندوں کی جانب سے اجلاس میں ایڈوانس ٹیکس ٹیبل کے 85 فیصد حصے سے  اتفاق کیا گیا جبکہ ہر شہر میں 15 فیصد علاقوں پر لگائے گئے ایڈوانس ٹیکس پر تاجر نمائندگان کے اعتراضات سامنے آئے ،اس ضمن میں فیصلہ کیاگیا کہ تاجر نمائندگان متعلقہ ریجنل ٹیکس آفسز میں کل شام تک اپنی متبادل تجاویز/اعتراضات جمع کروادیں تاکہ ان تجاویز پر غور کرنے کے بعد ایف بی آر نیا ایس آر او جاری کرسکے ، نعیم میر نے بتایا کہ اب تک 47 ہزار کے قریب تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ لاہور لیڈ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی کا مہینہ آگیا ہے حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے فیصلے پر پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ھے اجلاس میں تاجر تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ سادہ اردو ٹیکس ریٹرن فارم فوری جاری کیا جائے جس کے اجراہ کے لئے ایف بی آر نے کام شروع کردیا ھے اجلاس میں تاجروں کو سمجھایا گیا  کہ زائد ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے فائلر بننا ھوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن تاجران اور تنظیم تاجران کا مختصر وفد چیئرمین ایف بی آر سے اس ضمن میں ملاقات بھی کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن