خیبر پختونخواکے سات اضلاع میں ممکنہ مزید بارش ، سیلاب ‘ اگلے چوبیس گھنٹوں کیلئے الرٹ جاری 

Jul 13, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں ممکنہ مزید بارشوں ، سیلاب ا ین ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع بشمول چارسدہ، چترال، لوئر اور اپر چترال، مانسہرہ، پشاور، شانگلہ اور سوات کے علاقوں میں مزید بارشوں متوقع ہے ، ملسل اور شدید بارش کی صورت میں شہروں میں سیلاب اورندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔حکام نے بتایا کہ کا صوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے الرٹ جاری کیا، خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری آلات، مشینری اور ریسکیو عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی گئی۔این ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔

مزیدخبریں