صوبوں میں بلا امتیاز نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرینگے،رانا مشہود احمد خاں

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم) وزیراعظم  یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاںنے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بنا رہے ہیں وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف نے بلوچستان کیلئے سب سے بڑا پروگرام دیا ہے صوبوں میں بلا امتیاز نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کریں گے ،صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرئے گا نوجوانوں کی صلاحیتیوں کا اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ڈیپارٹمینٹل سپورٹس کی بحالی کر رہے ہیں ایک پورا پلان بنا رکھا ہے ڈیپارٹمنٹ کو انگیج کر رہے ہیں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ہاکی لیگ شروع کرنے جا رہے ہیںآنیوالے دنوں میں تمام فیڈریشنز کے تنازعات اور مسائل حل ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائم منسٹریوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیارانا مشہور احمد خاں نے کہا کہ ملک بھر میں سپورٹس اسٹیڈیمز اور سپورٹس کمپسلیکسزکی اپ گریڈیشن بھی کرنے جا رہے ہیںسفر شروع ہو گیا ہے جہاں جہاں گروتھ کی ضرورت ہوگی وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں یوتھ پروگرام اپنا کردار ادا کرئے گا دسمبر میں ہاکی لیگ کروانے جا رہے ہیں اسکی تیاری چل رہی ہے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سٹیڈیم بحال ہوں گے اور ان میں لوگ بھی نظر آئیں گے رانا مشہور احمد خاں نے کہا کہ سپورٹس اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں  جہاں نوجوانوں کی گرومنگ کی جائیگی ہر فیلڈ میں نوجوانوں کو باہر بھیجیں گے اس مرتبہ بجٹ میں ہاکی ، لیگ ، ٹیلنٹ ہنٹ ، ای سپورٹس کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے ای بائیکنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پانچ ہزار موٹر سائیکل بلا سود دیئے جائینگے خیبر پختونخواہ میں یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بن رہے ہیں بلوچستان کے اندر وزیراعظم سب سے بڑا یوتھ پروگرام لائے کسانوں کے لیے پروگرام لائے اس مرتبہ نچلی سطح پر زیادہ پراجیکٹ لا رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن