اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غز ہ پر حملے تیز کردیے جس کے بعد تل الحوا کے علاقے میں 70 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی دیہات میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکی حمایت یافتہ فریم ورک پر اتفاق کیا ہے لیکن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی کام کرنا باقی ہے۔