کراچی میں پیر سے بدھ یعنی 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔پلان کے مطابق محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا اور اس دوران ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ٹریفک پولیس کے جاری پلان کے مطابق تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے ہو سکیں گی۔ محرم میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔ ناظم آباد سے آنے والے شہری لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن سے ہو کر منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ٹریفک پلان کے مطابق لیاقت آباد سے آنے والے شہری تین ہٹی سے لسبیلہ چوک سے بائیں جانب سینٹرل جیل جا سکتے ہیں۔ حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین جا سکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حسن اسکوائر سے آنے والے شہری جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جا سکتے ہیں۔ شارع فیصل سے شاہراہ قائدین اور نمائش جانے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈ جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جمشید روڈ سے گرومندر اور ایم اے جناح روڈ جانے والے شہری گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار جا سکتے ہیں۔ گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والے انکل سریا سے گل پلازہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب جاسکتے ہیں۔
کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان جاری
Jul 13, 2024 | 12:14