ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما امبانی فیملی کی شادی میں شریک کیوں نہ ہوئے؟

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان روہت شرما نے امبانی فیملی کی شادی پر ومبلڈن سیمی فائنل کو ترجیح دی۔ممبئی میں گزشتہ روز  بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، امبانی فیملی کی شادی کی ریسیپشن کنونشن سینٹر میں تھی جس میں بالی وڈ سمیت ہالی وڈ کی بھی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریب میں بھارت کے نامور کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی،  تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹرز میں ایم ایس دھونی، گوتم گھمبیر، جسپریت بمرا، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا  اورکے ایل راہول سمیت دیگر شامل تھے۔لیکن اس دوران ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھا۔روہت شرما کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے بھی اپنی اسکواش چیمپئن اہلیہ دیپیکا کے ہمراہ سیمی فائنل دیکھا۔واضح رہے کہ امبانی فیملی کی آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کا کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو بنایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن