اللّٰہ تعالیٰ نے بانی چیئرمین اور اہلیہ کو سرخرو کیا، اسد قیصر

Jul 13, 2024 | 22:49

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آج بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ کو سرخرو کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد قیصر نے عدت کیس کے فیصلے پر ردعمل دیا اور کہا کہ حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے

مزیدخبریں