لندن (نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کو فلمی صنعت اور خیراتی اداروں کے لئے ان کی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ نے ”سی بی ای“ یا کمانڈر آف دا آرڈر آف برٹش امپائر کا خطاب دیا ہے۔ اس بات کا اعلان ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری کی جانے والی اعزازات کی فہرست میں کیا گیا۔ یہ فہرست غیر حکومتی ذرائع تیار کرتے ہیں اور ملکہ خود اس کی منظوری دیتی ہیں۔ چالیس سالہ کیتھرین کا کہنا ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”ایک برطانوی شہری ہونے کے ناطے میرے لئے یہ باعث فخر ہے“