ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزارآٹھ سو بارہ میگا واٹ ہوگیا جس کے باعث اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں  اضافہ کردیا گیا ۔

وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار بارہ ہزار نو سو اکاون میگاواٹ اورطلب چودہ ہزار سات سو تریسٹھ میگاواٹ ہے، جبکہ شارٹ فال ایک ہزار آٹھ سو بارہ میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سو چالیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائیڈل پاورپلانٹس سے چار ہزار چار سو پینسٹھ میگاواٹ، تھرمل سے دو ہزار چار سوبہتر میگاواٹ، آئی پی پیز سے پانچ ہزار آٹھ سو اکتیس میگاواٹ اور رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو چھپن میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔  شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ ہی شہری اور دیہی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن