انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹھہترفٹ ،ڈیم میں پانی کی آمداوراخراج ایک لاکھ دوہزارایک سوکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوستاون اعشاريہ آٹھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد پچاس ہزارآٹھ سواڑتالیس کیوسک جبکہ اخراج پچپن ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ پینسٹھ ہزاردوسودس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ انسٹھ ہزارچھ سوبیس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ بیالس ہزارایک سو نوے کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ چھیالیس ہزارایک سوانیس کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ اکاون ہزارایک سونوے کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ چھیالیس ہزارایک سوانیس کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمداکتیس ہزار نو سو چارکیوسک جبکہ اخراج آٹھ ہزارکیوسک ريکارڈ کيا گيا۔