اقوام متحدہ نے افغان امن جرگے کی سفارش پرطالبان کی بلیک لسٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔  

اس بات کا اعلان افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کابل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افغان کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے امن جرگے کی سفارشات پرغور کررہی ہے ۔ بلیک لسٹ میں شامل بعض  طالبان اب دنیا میں نہیں ہیں جبکہ اس میں درج معلومات بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم رواں ماہ کے اختتام تک ایک سو سینتیس افراد کی بلیک لسٹ پرنظرثانی کرکے اپنی سفارشات سکیورٹی کونسل کو بھجوا دے گی، جو اس بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ کرے گی۔ ڈی مستورا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن جرگے کے مثبت نتائج سامنے آئیں، اقوام متحدہ کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ گوانتاناموبے اور بگرام ائیر بیس میں  بعض ایسے قیدی جو محض غلط فہمی کی وجہ سے سزا کاٹ رہے ہیں ، ان کی رہائی کی بھی حمایت کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن