بیویوں کے نخرے اٹھانا اورسر پر بٹھانے کی باتیں تو عام ہیں لیکن لٹویا میں ایک مقابلے کے دوران شوہر بیویوں کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگتے نظرآئے۔ 

 لٹویا میں اس طرح کےمقابلے کا انعقاد تیسری مرتبہ ہوا ہے جس میں ترپن  جوڑوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شریک ہونے والے جوڑوں کے لیے لازم تھا کہ ان کی شادی کوکم از کم ایک سال کا عرصہ ہوا ہو جبکہ  بیوی کا وزن بھی پچاس کلو گرام سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ مقابلےکے دوران ہر شوہر کو اپنی بیوی اٹھا کر ایک سو پچیس میٹربلند پہاڑی راستے کی طرف دوڑنا تھا ۔ مقابلے میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بہت انوکھا کام تھا جبکہ مجھے اٹھا کرمیرے خاوند کو اس طرح بھاگنے میں خاصی مشکل پیش آرہی تھی ۔ اس مقابلے میں پہلی مرتبہ لتھوانیا سے تعلق رکھنے والے جوڑے  بھی شریک ہوئے، ایک جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کےآخر میں، فن لینڈ میں ہونے والی چمپئین شپ میں بھی حصہ لیں گے۔   

ای پیپر دی نیشن