دومرتبہ اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے والی جمیکن ایتھلیٹ ویرونِکا کیمبل نے ڈائمنڈ لیگ ایتھیلٹکس چیمپئن شپ کا دو سو میٹر ایونٹ جیت لیا۔

Jun 13, 2010 | 20:32

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ویرونِکا کیمبل نے مقررہ فاصلہ اکیس اعشاریہ نو آٹھ سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ امریکہ کی ایلیسن فیلکس بائیس اعشاریہ صفر تین سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور بیانکا نائٹ بائیس اعشاریہ پانچ نو سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کی سو میٹر دوڑ میں ٹرینیڈاڈ ٹوباگو کے رچرڈ تھامپسن نو اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈز کے ساتھ کامیاب رہے، جمیکا کے یوہان بلیک نو اعشاریہ نو ایک سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور اینٹیگا کے ڈینئیل بیلے نو اعشاریہ نو دو سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
مزیدخبریں