بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اجمیرشریف میں برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عُرس کی سالانہ تقریبات کا آغازہوگیا۔

بھارتی شہر اجمیر شریف میں ہونے والے اس عُرس کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ اجمیر شریف پولیس کے سربراہ ہری پرساد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر درگاہ پر پولیس کے تین ہزار اہلکاروں کے علاوہ کلوزسرکٹ کیمرے اور جدید سکیورٹی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عُرس کے موقع پر ہزاروں زائرین درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے ان سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ گیارہ سو  نوے عیسوی میں فارس سے اجمیرشریف آئے اور چشتیہ سلسلے کی بنیاد رکھی۔

ای پیپر دی نیشن