ایران نے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے، پاکستان کو دوہزارچودہ سے گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

ایران کے نائب وزیرتیل جاوید کوجی نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات کے بعد گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ایران دوہزارچودہ سے پاکستان کو روزانہ اکیس ملین کیوبک میٹرگیس دے گا۔ اس سلسلے میں ایران کل  پیر کے روز سے چباہر پورٹ کے ذریعے تین سومیٹرگیس لائن کی تعمیر شروع کرے گا۔ ایران ملک کے جنوبی علاقے اسالویہہ سے سرحدی علاقے ایران شہر تک نوسوسات کلومیٹرکی پائپ لائن بچھا چکا ہے جس کے ذریعے ایران کے جنوبی پارس فیلڈ سے گیس لائی جائے گی۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں موجود پاکستان کے نائب وزیرتوانائی کامران لاشاری نے بتایا کہ پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ تیارکرے گا۔  

ای پیپر دی نیشن