پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے حکمران خود ٹیکس نہیں دیتے اورعوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم امریکی جنگ پرخرچ کی جا رہی ہے۔

عمران خان لاہورمیں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے جمی انجینیر کے فن پاروں کی نمائش کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ لوگوں کوحکومت پراعتماد نہیں اس لے وہ ٹیکس نہیں دیتے،عوامی فلاح کے منصوبوں میں لوگ فراخ دلی سے حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کے مفت علاج کے لئے کروڑوں روپے دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن