متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے علماء کرام سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ناکام بنانے کےلیے کردار ادا کریں ۔

Jun 13, 2010 | 21:51

سفیر یاؤ جنگ
رابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب بخاری، کنورنوید جمیل اور سیف یار خان نے جے یو آئی، سنی تحریک اور شعیہ علما کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی ۔ ان وفود کی قیادت مولانا عثمان یار خان، شاہ سراج الحق قادری اورعلامہ زبیرعابدی نے کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ جوعناصرشہر میں اپنے گھناؤنےعزائم کی تکمیل کے لیے بے گناہ شہریوں کو قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کی اورعلماء کرام سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردارادا کریں ۔
مزیدخبریں