لاہورہائی کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی عدالت میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹیچرزبگ سٹی الاؤنس کی ادائیگی کے لئے دوہزاردس میں احکامات جاری کیے تھےلیکن پنجاب حکومت نےعدالتی احکامات پرعمل نہیں کیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ عدالت اپنے احکامات پر عمل کروانا جانتی ہے، حکم نہ مانا گیا توچیف سیکرٹری پنجاب کو عدالت طلب کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت پندرہ جون کو ہوگی۔