ایوان کارکنان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساٹھ سال سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیاسی جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں اور قوم ماضی کی طرح دھکے کھانے پر مجبور ہےجبکہ سیاستدان ٹیکس چوری میں بھی ملوث ہیں اور ملک میں کرپشن عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ملک پر بیورو کریسی کا راج ہے اگر سیاسی قیادت عقل سے کام لے تو پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت بن سکتا ہے۔