بحرین میں سکیورٹی کیلئے قائم خصوصی عدالت نے بیس سالہ آیت القرمزی نامی خاتون کو نفرت بھڑکانے اور ملک کے بادشاہ کی توہین کرنے کے الزامات کے تحت سزا سنائی ہے تاہم انہیں اپیل کا حق حاصل ہے۔آیت القرمزی کو اس وقت حراست میں لیاگیا تھا جب انہوں نے شیعہ اکثریت کی جانب سے منعقدہ ایک مظاہرے کے دوران ایک نظم پڑھی۔ اس نظم میں ملک کے بادشاہ کا مذاق اڑایا گیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔آیت القرمزی پہلی خاتون ہیں جنہیں حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔