کراچی سٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارتین سو تین پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

پیر کے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں نے سیمنٹ، بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں کافی سرگرمی دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس بارہ ہزار چارسو انیس تک بھی پہنچ گیا۔ شیئرزکی فروخت کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکارہوگئی اورانڈیکس چوبیس پوائنٹس کم ہوکربارہ ہزارتین سوتین پوائنٹس پربند ہوا، مجموعی طور پر تین سو انتیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے تراسی کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ اور ایک سو باسٹھ کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی رہی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک ایکچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس ستائیس پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں ایک سوتیرہ کمپنیوں کا کاروبارہوا جن میں سے سترہ کمپنیوں کے َ حصص میں اضافہ اورتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن