فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں پندرہ جون کو سہ پہر تین بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں بلایا گیا ہےجس میں اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز شامل ہوں گے۔ اجلاس بلانے کا مقصد ارسلان افتخار کیس کے بعد عدلیہ پر لگائے جانے والے الزامات اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا ہے۔ ارسلان افتخار کیس کے بعد ناصرف ملک ریاض بلکہ میڈیا میں بھی اعلیٰ عدلیہ پر مختلف الزامات کی تشہیر کے بعد چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے فل کورٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔