وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں ملک بھر میں مساوی بنیادوں پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔کابینہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔