پولیس کے مطابق سوات میں کانجو کے علاقے دمغارميں نون لیگ کے رہنماافضل خان کے گھر سے نکلتے ہی نا معلوم مسلح افراد نے ان پرحملہ کردیا۔ فائرنگ سے افضل خان شديد زخمی ہو گئے. انہیں سيدو شريف اسپتال منتقل کيا گيا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے. پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔