کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران نوے پوائنٹس تک بڑھ کر تیرہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا، کاروبار کے آغاز پر جاری تیزی اختتام تک مندی کا شکار ہوگئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار تین سو تیرہ ہزار تین سو اڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے سبب کاروباری حجم سات کروڑ شئیرز تک محدود ہو کر رہ گیا۔ سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر سیکٹر میں سب سے زیادہ شئیرز فروخت کیے۔کاروباری حجم کے اعتبار سے اینگرو کارپوریشن کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروبار کے اختتام تک انرجی، بینکس اور سیمنٹ کے اسٹاکس بھی مندی کی لپیٹ سے نہ نکل سکے، بروکرز کا کہنا ہے کہ امن و امان کی ناقص صورتحال اور سیاسی بے یقینی نے مارکیٹ کو شدید مندی سے دوچار رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن