جنیوا(آئی این پی) میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے میمو کمشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے اعلان کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے‘ دھمکی دینے والا شخص پنجابی بول رہا تھا اور کہہ رہا تھا آپ نے لندن میں قدم رکھا تو آپ کو قتل کردیا جائے گا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں ایک سچا موکل ہوں اسی وجہ سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ قتل کی دھمکی کو میں نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ میں لندن جا کر ایف بی آئی کے علم میں لاﺅں گا اور میٹرو پولیٹن پولیس کو بھی آگاہ کروں گا۔